• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن کمیشن، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے منصوبوں کی تفصیلات پبلک نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر انفارمیشن کمیشن، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب منصوبوں کی تفصیلات پبلک نہ کرنے پر شہری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عامر بلوچ نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو مختلف عوامی منصوبوں کی تفصیلات پبلک کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ محکمے کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انفارمیشن کمیشن میں بھی معلومات تک رسائی کے تحت درخواست دی۔ انفارمیشن کمیشن میں درخواست التوا کا شکار ہے۔ انفارمیشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ درخواست پر فوری فیصلہ کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید