• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد، مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلبرگ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت حماد علی ولد ممتاز جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی تنزیل ولد عامر رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برامد کی گئی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید