کراچی( اسٹاف رپورٹر )بنارس پل کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث بنارس پل اترائی نزد پاپوش قبرستان مین شاہراہ اورنگی ٹاؤن آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بجلی کا بل بھرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بجلی کی فراہم نہیں کی جا رہی۔احتجاج کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے میٹرک بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کو انٹر بورڈ آفس کی طرف اور اورنگی ٹاؤن سے قطر ہسپتال کی طرف بھیجا گیا۔