کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کے بچوں کو ایف آر سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چئیرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کے بچوں کو ایف آر سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کی درخواست گزار کو شوہر شمشاد حسین 2015 سے لاپتہ ہے۔ نادرا نے لاپتہ شہری کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے۔ لاپتہ شہری کا شناختی کا بلاک ہونے سے بیوی اور بچوں کی قومی شناختی دستاویزات بلاک کردی گئی ہیں۔ زیر تعلیم بچوں کا ب فارم اور ایف آر سی تک نہیں بنائے جارہے ہیں تعلیم متاثر ہورہی ہے۔