کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے اپنے موکل سے ہدایات کے لئے مہلت طلب کرلی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کے خلاف 2کمپنیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو عدالت کے وقت کا خیال رکھنے کی ہدایت کردی۔