کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے ظفر ٹاؤن، لانڈھی میں منعقدہ جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز یونین سی بی اےکے صدر عبدالرازق خان اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بے لوث قیادت اور کاوشوں کی بدولت ہی ایک تاریخی چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری ممکن ہوئی جس کے لیے تمام مزدور مبارک باد کے مستحق ہیں۔