کراچی (جنگ نیوز)کرن فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن سبیناکھتری نے کچھی کمہار خدمت خلق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرایک پروقار تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد رفیق مارانے مہمان خصوصی سبینا کھتری کو ان کا پورٹریٹ اور گلدستہ پیش کیاجبکہ ادارے کے منتظمین نے انہیں روایتی اجرک کا تحفہ دیا۔