• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کلفٹن بن قاسم پارک سے نوجوان کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک تھری میں واقع بن قاسم پارک سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی موت زہریلی چیز پینے کے سبب ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر نوجوان کی شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے ۔متوفی کی عمر 30 سے 35 برس کے قریب ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید