• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے گرل اور تالے کاٹ دیئے، سمن آباد میں اہلخانہ کے جاگ جانے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واردات کیلئے ڈاکوؤں نے گھر کی گرل اور تالے کاٹ لیے مگر اہلخانہ کے جاگنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود بلاک 18میں متعدد ملزمان نے گذشتہ رات پونے 4بجے واردات کیلئے سید عثمان فیصل کے گھر کی بیرونی گرل اور تالے کاٹ لیے۔ اس دوران اہلخانہ جاگ گئے جنہوں نے شور مچایا تو اہل محلہ جاگ گئے اور چوکیدار بھی پہنچ گیا تو ملزمان کار میں فرار ہوگئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید