کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سکندر اور عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ ملیر سٹی سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔