• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملوث سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مونس عبداللہ علوی کی اپیل کی سماعت کی۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ صوبائی محتسب اور کے الیکٹرک کی سابق آفیسر مہرین عزیز خان نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ نمائندہ صوبائی محتسب اعلیٰ نے کہا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔ صوبائی محتسب کا دائر اختیار سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
اہم خبریں سے مزید