• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری گمشدگی انکوائری کمیشن تشکیل نو، جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ چیئرمین مقرر

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید