اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر رشید محمود لنگریال کی منظوری سے اعلیٰ افسران کی چارج ری لنکوئشمنٹ اور نئے عہدوں پر تعیناتی سے متعلق متعدد نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔ بی ایس 21 /22 کے سئنیر عہدیداروں نے 24 گھنٹوں میں چارج سنبھال لئے , نوٹیفکیشن نمبر 1810-IR-I/2025 کے تحت بی ایس-21 کے افسر احمد شجاع خان نے ممبر (آڈٹ/سی آر ایم)، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا چارج رواں ہفتہ میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کا چارج سنبھال لیا۔ اسی طرح، نوٹیفکیشن نمبر 1805-C-I/2025 کے تحت بی ایس-22 کے افسر واجد علی نے گزشتہ روز ممبر (کسٹمز پالیسی) ایف بی آر کا چارج چھوڑ کر اسی دن ممبر (کسٹمز آپریشنز) ایف بی آر کا چارج سنبھالا۔