• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا؛ قومی شناختی کارڈ اجراء میں تاخیر؛ بدعنوانی، غیر ضروری اعتراضات کا انکشاف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نادرا سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کا انکشاف ہو ا ہے۔ملک بھر19901کیسز،شکایات کی جانچ پڑتال پر131 ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی، 39برطرف، وزارت داخلہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ شاہدہ رحمانی کے سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وقفہ سولات میں تحر یری جواب میں بتایا کہ ملک بھر سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19901 کیسز سامنے آئے،شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد 131 نادرا ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی جار ی ہے جبکہ 39 ملازمین کو برطرف کیا گیا ۔۔
اہم خبریں سے مزید