پیرس (اے ایف پی)امریکی اوسط ٹیرف 20.1فیصد، 1910کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے پر یہ شرح 2.4 فیصدتھی ۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بندی سے شرح کچھ کم ہوئی لیکن یہ معاہدہ اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے۔عالمی تجارتی تنظیم (WTO) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کےاعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں اوسط ٹیرف کی شرح نئے محصولات کے بعد 20.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 1910 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔