اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی ر وا یت جمعہ کے روز بھی قائم رکھی ۔ ایم این اے اقبال آ فریدی کی پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی ،ایوان کی کاروائی پون گھنٹہ معطل رہی،اسپیکر ایاز صادق نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی تو پی ٹی آئی اے کے ایم این اے اقبال آ فریدی نے پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔ سپیکر نے جواب دیا کہ وقفہ سوالات کی کارروائی ہونے دیں اس کے بعد بات کرلیں۔ اقبال آ فریدی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کردی۔