• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد پولیس نے بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ کورنگی، ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔گرفتار ملزمان میں ارشد ولد محمد سعید، محمد جمیل ولد محمد مصطفیٰ، محمد سعید خان ولد محمد فرید، محمد عثمان ولد محمد اسلم اور جہانگیر ولد مجیب الحق شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے3 عدد 9 ایم ایم پستول، 2 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور، 13 راؤنڈ، نقد رقم، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب رہے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان۔کء دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید