• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم سین سے لاش کو پولیس اجازت کے بغیر منتقل کرنے پابندی عائد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کرائم سین سے لاش کو پولیس اجازت کے بغیر منتقل کرنے پر پولیس کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کرائم سین کو محفوظ بنانے کے لیے اے آئی جی پی آپریشنز سندھ زبیر نذیر احمد شیخ نے تمام زونل اور رینج ڈی آئی جیز اور تمام ضلعی ایس ایس پیز کو خط لکھا ہے۔خط کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ ایدھی ،چھیپا ،سیلانی اور دیگر فلاحی و نجی اداروں کی ایمبولینسیں کسی بھی واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والی شخص کی لاش کو لوکل پولیس سے کوآرڈینیشن کے بغیر اسپتال یا مردہ خانے منتقل کر دیتی ہیں جس سے کرائم سین کے ساتھ کیس کی انویسٹیگیشن بھی متاثر ہوتی ہے۔خط کے مطابق اگر ایمبولنس سروس کے رضاکار پولیس سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں تو وہ کرائم سین کو کورڈن کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کرائم سین خراب نہ ہو اور پولیس کی آمد تک اس میں خلل نہ پڑے۔خط کے مطابق اگر کوئی شخص زندہ ہے اور قیمتی جان بچانے کی فوری ضرورت ہے تو ایسی صورت میں فلاحی ادارہ ضروری کارروائی کر سکتا ہے تاہم اس صورت میں بھی پولیس کو بلا تاخیر اطلاع دی جائے گی۔خط میں تمام متعلقہ پولیس حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ سختی سے ان احکامات پر عمل پر تعمیل کروائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید