کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائیٹ بی پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں گزشتہ شب پولیس موبائل دوران گشت غنی چورنگی کے قریب پہنچی تو شکایت کنندہ منیر کی چیخ و پکار سنائی دی جس کا موبائل فون اور نقدی دو ملزمان چھین کر لے گئے۔پولیس موبائل نے شکایت کنندہ کے ساتھ مل کر ملزمان کا پیچھا کیا اور غنی چورنگی پر شیل پمپ کے قریب سے ملزمان محمد ابراہیم خان ولد محمد نسیم خان اور طلحہ خان ولد ضریف خان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا ہوا موبائل فون اور ایک غیرقانونی پستول 30بور بمعہ لوڈ میگزین بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ابراہیم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہو چکا ہے۔دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم سعید گل کو گرفتار کر لیا ۔