• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور، 2 مطلوب سمیت 3 مفرور ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور انویسٹیگیشن پولیس نے 3 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پہلی کارروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں مختلف کیسز میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ الزام نمبر 631/24 بجرم دفعہ 9(2)2 CNSA اور مقدمہ الزام نمبر 506/24 بجرم دفعہ 504/506B ت پ درج تھے۔ گرفتار ملزمان میں دانیال احمد ولد شفیق احمد اور شمشیر خان ولد خان شیر شامل ہیں۔دوسری کارروائی میں تفتیشی ٹیم ماڑی پور نے مفرور ملزم شوکت علی ولد برکت علی کو گرفتارکر لیا ۔گرفتار ملزم تھانہ ماڑی پور کے مقدمہ الزام نمبر 48/25 بجرم دفعہ 381/34 ت پ میں مفرور تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید