کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملیر کھوکھراپار میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار تھانے کی حدود مدینہ کالونی غفار بابا مسجد کے قریب واقع گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے اور متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔متوفیہ کی شناخت 40 سالہ شیلہ رانی زوجہ عثمان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر متوفیہ کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ خاتون نے خود کو پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔