• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مدینہ کالونی پولس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو سات نمبر قبرستان کچا روڈ سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم زاہد عرف چٹا ولد محمد عالم خان منشیات فروشی میں ملوث ہے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد تقریباً 1105 گرام چرس ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم کا نام افسران بالا سے موصولہ نارکوٹکس کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید