• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی پولیس نے چھینی گئی کار نصف گھنٹے سے کم وقت میں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی پولیس نے چھینی گئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق رات گئے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے شہری کی کار اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی مسروقہ کار کی تلاش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کیا۔پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرلی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید