• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور گریکس، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارکر ایک شخص کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور گریکس میں مبینہ طور پرڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولیاں مارکر ایک شخص کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 48سالہ جمیل حسین بنگش ولد فضل حسین بنگش شدید زخمی ہوگیا ، واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکھٹا کئے،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول جمیل بنگش پانچ بچوں کا باپ تھا، ڈاکوؤں نے گھر کے باہر اسے لوٹنے کی کوشش کی مقتول کی جانب سے مزاحمت پرڈاکوئوں نے اسے گولی ماردی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ،مقتول طارق روڈ میں واقع اپنے دفتر میں گھر کی طرف آرہا تھا، ڈاکو مقتول کو تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید