• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے پیٹرن ان چیف زبیر موتی والا اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کا استقبال کیا۔ممبران نے حالیہ آپریشن بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں شاندار فتح پر تمام دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو مبارک پیش کی اور شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز (سندھ) کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ کراچی شہر میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی کو موثر بنانا رینجرز کی اولین ترجیح ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید