• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 50 ڈگری گرمی، ایئرکنڈیشنڈ ’’مالتھون‘‘ انڈور دوڑ کا اہتمام

دبئی (اے ایف پی ) دبئی میں شدید گرمی اور 50ڈگری تک پہنچتے درجہ حرارت کے باعث شہریوں نے "مالتھون" نامی ایئر کنڈیشنڈ انڈور دوڑ میں حصہ لیا، جو حکومت کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ پورے اگست کے دوران شہر کے نو بڑے شاپنگ مالز صبح 7سے 10بجے تک دوڑنے اور چلنے کے لیے کھلے رہیں گے۔اس اقدام کا مقصد گرمیوں میں بھی لوگوں کو ورزش کی طرف راغب کرنا اور بڑھتے موٹاپے کی شرح کو کم کرنا ہے جبکہ ہفتہ وار 10، 5 اور 2.5کلومیٹر کی دوڑیں انعامات کے ساتھ ہوں گی۔ ایونٹ میں 500 سے زائد افراد، جن میں بچے، خواتین اور معذور افراد شامل تھے، شریک ہوئے اور فنش لائن پر تمغے اور تحائف حاصل کیے۔توانائی سے بھرپور خلیجی ملک میں موٹاپے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید