• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گرڈ میں سب سے سستی بجلی تھر سے فراہم کی جا رہی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نیشنل گرڈ میں سب سے سستی بجلی تھر سے فراہم کی جا رہی ہے،یہ منصوبہ پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے، بجلی کے نرخ کم کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے، تھر کا کوئلہ نہ صرف بجلی گھروں بلکہ سیمنٹ، کھاد اور دیگر صنعتوں کو بھی فراہم کیا جائے گا،وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تھرکول کے مختلف منصوبوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پاکستان کی ترقی کا ایک انقلابی منصوبہ ہے، جو نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد بھی رکھ رہا ہے۔ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کول گیسفکیشن کے تحت کھاد کا ایک بڑا صنعتی پلانٹ لگایا جا رہا ہے، جبکہ مزید پاور پلانٹس کی تعمیر اور ریل نیٹ ورک کی توسیع پر بھی تیز رفتار کام جاری ہے۔ تھر فاؤنڈیشن کے تحت اسکول، اسپتال، ٹریننگ سینٹرز اور گھروں میں سولرائزیشن کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر تھر کے عوام کو 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے،۔ناصر شاہ نے خواتین ڈمپر ڈرائیور سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ خواتین ڈمپر ڈرائیور کی خدمات قابل تحسین ہیںناصر حسین شاہ نے میڈیا سے اپیل کی کہ منفی پروپیگنڈے کے بجائے تھر کی کامیاب اور مثبت کہانیاں اجاگر کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید