• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کے گھروں پر چھاپے، درجنوں گھریلو بیوٹی سیلون بند کروایے

کابل ( آن لائن ) کابل میں طالبان حکام نے خواتین کے گھروں میں چھپ کر چلائے جانے والے بیوٹی پارلرز کو بھی بند کروانا شروع کردیا ہے،بیوٹی پارلرز کا سامان ضبط، گھر والوں سے کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط ،خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق
طالبان کے کارندوں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر درجنوں گھریلو بیوٹی سیلون بند کروائے ہیں۔اطلاعات کے مطابق طالبان اہلکاروں نے نہ صرف بیوٹی پارلرز کا سامان ضبط کیا ہے، بلکہ گھر والوں سے کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط بھی کروائے ہیں۔کارروائی کے دوران خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے گئے۔ جبکہ طالبان نے ان خواتین کو دوبارہ کام شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت میں پیشی کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید