• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت، 9 مئی کے دو کیسز کا فیصلہ محفوظ، پیر کو سنایا جائیگا

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9مئی کو تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونیکے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ11اگست پیر کو سنایا جائے گا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رات دیر ہونے کے باعث آج فیصلہ نہیں سنا رہے، جیل ٹرائل میں جناح ہاؤس گاڑیاں جلانے کے کیس میں65سرکاری گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی، ملزمان شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 17 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 7 اشتہاری قرار دیئے گئے، ایک ملزم وفات پاچکا ہے، تھانہ شادمان کیس میں پولیس نے 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید