اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) گورنمنٹ حج سکیم کے تحت رجسٹرڈ عازمین حج سےحج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطا بق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزا225ہوگئی ہے۔ تر جمان کے مطا بق اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ حج درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی۔وسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کر سکیں گے۔سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔