• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور کی کھجوریں بین الاقوامی معیار کی ہیں، سید قائم علی شاہ

خیرپور (غلام عباس بھنبھرو)سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہنے کہا ہے کہ خیرپور کی کھجوریں بین الاقوامی معیار کی ہیں گھر گھر میں کھجور کے درخت لگانا ہونگے ہمارے علاقے کی کھجور کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے کے اقدامات کرنا ہوں گے سید قائم علی شاہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ خیرپور کی کھجوریں بین الاقوامی معیار کی ہیں ہمارے علاقے کی کھجور کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہاکہ کھجور طاقتور غذا ہے عراق ، ابوظبی اور دبئی کے مکینوں نے گھر گھر میں کھجو ر کے درخت لگائے ہوئے ہیں ہمارے علاقے کے لوگوں کو بھی اپنے گھروں میں کھجور کے درخت لگانا ہوں گے گھروں کے اندر کھجور کےدرخت لگانے سے گھروں کی خوبصورتی بڑھے گی اور غذائی فائدہ بھی حاصل ہوگا وہ مقامی ہال میں دو روزہ گیارہویں انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید