• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، آر او پلانٹس فنڈز میں 15 کروڑ خورد برد، 2 ایگزیکٹیو انجینئرز برطرف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تھرپارکر آر او پلانٹس فنڈز میں 15کروڑ روپے سے زائد خوردبرد کے الزام میں2ایگزیکٹیو انجینئرز ملازمت سے برطرف، محکمہ جاتی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ کی کاروائی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں خوردبرد اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر ہونے والی محکمہ جاتی انکوائری میں اُس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر محمد اسلم ڈاھری (بی ایس-18)، پی ایچ ای (ڈیولپمنٹ / او اینڈ ایم) ڈویژن تھرپارکر مٹھی، اور اشفاق علی میمن (بی ایس-18)، او اینڈ ایم ڈویژن تھرپارکر مٹھی کو فنڈز کے ناجائز استعمال، اختیارات کے غلط استعمال اور مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا مرتکب قرار دیا گیا۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ اشفاق علی میمن 15 مئی 2025 کو ہونے والی ذاتی سماعت میں اپنے خلاف سنگین الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
اہم خبریں سے مزید