لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں334رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بعد جن سیاسی جماعتوں کی شناخت منسوخ ہو گئی ہے وہ ملک بھر میں اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکیں گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 29B اور سیکشن 29C کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس ایکٹ 1961اور انتخابی نشان ریزرویشن اینڈ الاٹمنٹ آرڈر 1968 کی متعلقہ دفعات کے تحت ان سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم اس حکم کے خلاف 30دن کے اندر الیکشن کمیشن میں اپیل کی جا سکتی ہے۔