اسلام آباد (آئی این پی ) 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5 ڈالرز 71 سینٹ سستا ہوا، امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالرز سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی جبکہ11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالرز 72 سینٹ کی کمی ہوئی، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالرز سے کم ہو کر 65.98 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 اگست کو کیا جائے گا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا ۔