اسلام آباد (ایوب ناصر، عاصم یاسین)لقادر ٹرسٹ کیس کے ایک اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت 405کنال 34لاکھ 20ہزار روپے فی کینال نیلام کر دی گئی جس سے حکومت کو ایک ارب اڑتیس کروڑ اکاون لاکھ روپے حاصل ہوں گے ، فرحت شہزادی عرف گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی، علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔ دریں اثناء نیب اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے تمام رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دلایا ہے کہ انکے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں، نیب نے خوف و ہراس پیدا کرنے والی افواہوں پر انتباہ جاری کیا ہے۔