• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سرکاری زمین پر رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع کے حوالے سے بڑی پیشرفت، حکومت نے سرکاری زمین پر رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلے میں وفاقی دارلحکومت میں رائٹ آف وے چارجز زیرو ہونگے، وزارت آئی ٹی کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے رائیٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے ، این ایچ اے اور پاکستان ریلویز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وفاق کے دیگر سرکاری ادارے بھی رائیٹ آف وے فیس ختم کر دیں گے ، رائیٹ آف وے فیس یکساں کرنے کیلئے ٹیلی کام ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے، وزارت آئی ٹی کے مطابق ٹیلی کام ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی ، ترمیم کے بعد ملک بھر میں رائیٹ آف وے کے یکساں چارجز لاگو ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید