کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر کے طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 76پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ قومی ایئر کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204، نجی ایئر کی اسلام آباد جدہ اور گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ 3 دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، ایئر لائن ذرائع کے مطابق اسی وجہ اسلام اباد پیرس کی پرواز دو دن بعد پیر کی صبح 9 بجے روانہ ہوئی اور واپس آئی۔ قومی ایئر لائن کی اسلام اباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 میں 8 گھنٹے، جدہ پی کے 742 میں 15 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ نجی ایئر کی لاہور دبئی کی پرواز پی اے 416 میں 13 گھنٹے اسلام آباد نجف میں 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔