کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ، قانون اور پارلیمانی امور ضیا ءالحسن لنجار نےکہا کہ ٹینکر اور ڈمپروالوں کو کہہ دیا گیاہے کہ آئندہ بغیر کیمرے کے گاڑی نہیں چلے گی ،انھوں نےحکومت سندھ کی جانب سے2روز قبل ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ حادثے پر ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور ڈمپر تھانے میں موجود ہے ۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ڈمپر کے حادثات کو بڑھا چڑھا کر بیان بازی کررہے ہیں جو مناسب بات نہیں اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو حکومت کو جواب بھی دینا پڑے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ شہر میں جو حادثات ہورہے ہیں ان میں صرف ڈمپرز ڈارائیورز قصور وار نہیں بلکہ ہم سب ذمہ دار ہیں۔