• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز کیخلاف آٹا قیمتیں فکس کرنے پر ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ برقرار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کیخلاف کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر ایسوسی ایشن کو ساڑھے3 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، اپیلٹ ٹربیونل نے کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں آٹے کی قیمتوں کو فکس کر کے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کی، کمپٹیشن کمیشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس میں ایسوسی ایشن کے پرائس فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے شواہد سامنے آئے تھے، اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت کے دوران فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے نے ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں کے تعین سے متعلق فیصلے کا دفاع کیا۔
اہم خبریں سے مزید