(جنگ نیوز) مہنگائی ، بجلی اور گیس کے بڑھتےبلوں سے تاجر پریشان ، گیلپ پاکستان، 28فیصد نے مہنگائی ،18فیصد نے یوٹیلیٹی بلزمیں اضافے کو بڑا مسئلہ قرار دیا،مسائل کےحل کیلئے حکومت پر اعتماد کرنے والوں کی شرح میں اضافہ،کاروباری طبقہ مہنگائی ، بجلی اور گیس کے بڑھتےبلوں سے پریشان ہے لیکن مسائل کےحل کیلئے حکومت کی جانب سے کیے جانے والےاقدامات پر اعتماد بھی کرتا ہے ، اس بات کا پتہ گیلپ بزنس کانفیڈنس سروےکی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ میں ہوا ۔ جس میں 5سوسے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا،گیلپ پاکستان کےاس سوال پر کہ وہ کون سے مسائل ہیں جن کا فوری حل وہ حکومت سے چاہتے ہیں ؟28 فیصد نے مہنگائی جبکہ 18 فیصد نے بجلی گیس کےبڑھتے بلوں کو اپنا اہم مسئلہ کہااور حکومت سے اس کے حل کامطالبہ کیا،11فیصد نے ٹیکسوں کی بڑھتی شرح ،06فیصد نے سیاسی عدم استحکام ،7 فیصد نے قوت خرید میں کمی ، 4 فیصد نے لوڈشیڈنگ ، 3 فیصد نے روپے کی گرتی قدر ،3فیصد نے ہی حکومتی پالیسزمیں عدم تسلسل ،02فیصد نے پیٹرول ،ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں جبکہ 01فیصدنے حکومت سے کرپشن کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔