کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں ایک نئے یونٹ کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ مذکورہ یونٹ تمام سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس پر قابل اعتراض پوسٹس اور مذہبی منافرت کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔ اس یونٹ کا نام اوسنٹ (اوپن سورس انٹیلیجنس) رکھا گیا ہے۔