• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں رواں برس ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 160 شہری جاں بحق ہو ئے

کراچی( ثاقب صغیر )شہر میں رواں برس ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 160شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق یکم جنوری 2025سے 11اگست 2025تک شہر میں ہیوی ٹریفک کے 140 حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 160شہری جان سے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹرک اور ٹرالر کی ٹکر سے 90حادثات میں 97شہری جاں بحق ہوئے۔ واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر 31حادثات میں 37شہری جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے 16 حادثات ہوئے جن میں23 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 3حادثات میں 3 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اہم خبریں سے مزید