• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے سب کومتحد ہوکر کام کرنا ہوگا، آصفہ بھٹو

کراچی(نیوزڈیسک)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام اور بروقت علاج کے لیے حکومت، صحت کے ماہرین، میڈیا اور کمیونٹی کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ یہ مرض پاکستان میں خواتین میں سب سے عام جبکہ ایشیا میں تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے۔ وہ آج ایوانِ صدر میں پنک ربن پاکستان کے بانی و اعزازی سی ای او عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کر رہی تھیں۔محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو اس مرض کا خطرہ لاحق ہے اور تاخیر سے تشخیص کے باعث ہر سال ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیماری کا بروقت پتہ چل جائے تو بقا کی شرح 90 فیصد سے زائد ہو جاتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر عورت، چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہتی ہو، اسکریننگ، تشخیص اور علاج تک بروقت رسائی حاصل کرے۔خاتونِ اول نے خواتین کی صحت کو قومی ترجیح قرار دینے پر زور دیا اور کہا کہ چھاتی کے سرطان کی سہولیات کو محروم اور دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید