کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے موجودہ صورتحال میں کیا یہ قانون سازی ناگزیر تھی؟ جواب میں تجزیہ کارفخر درانی، ریما عمر، مظہر عباس اور شہزاد اقبال نے کہا کہ کسی بھی قانون پر کچھ لوگوں کے خدشات ہمیشہ موجود رہتے ہیں،ترمیم سویلین اداروں کی ناکامی ہے۔