• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال حقیقی جی ڈی پی نمو 3.25 سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمالی سال 26ء میں حقیقی جی ڈی پی نمو 3.25سے 4.25فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بدھ کے روز اپنی زری پالیسی رپورٹ (ایم پی آر) جاری کردی ۔ یہ رپورٹ اُس اہم معاشی پیش رفت اور اقتصادی منظرنامے کا خاکہ بیان کرتی ہے جو زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی )کے حالیہ اجلاسوں میں زیرِ غور آئے تھے۔ یہ رپورٹ زری پالیسی کی تیاری میں شفافیت بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی ابلاغی کاوشوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے زیادہ موثر انداز میں معلومات متعلقہ اسٹیک ہولڈرز تک پہنچائی جاسکیں۔
اہم خبریں سے مزید