• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) خاتون اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور مطالبہ کیا حکومت اس مسئلے پر غور کرے،ہم  اسٹورز بند نہیں ہونے دینا چاہتے، لاکھوں لوگوں کا روزگار بند ہورہا ہے، حکومت سے مسئلے پر غور  کا مطالبہ،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں خاتو ون اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے معاملے پر توجہ مبذول کراتے ہوے کہا افسوس کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،لاکھوں لوگوں کا روزگار بند ہورہا ہے حکومت اس مسئلے پر غور کرے، پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے۔
اہم خبریں سے مزید