• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادر معدنیات کی تلاش، امریکا تعاون کا خواہاں، انسداد دہشت گردی اور تجارت کیلئے پاکستانی کوششیں قابل تعریف، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ نادر معدنیات کی تلاش اور ہائیڈرو کاربن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے منتظر ہیںاور متحرک کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی اور تجارت کے حوالے سے اسلام آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔

دوسری جانب، پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد امریکی کاروباری اداروں کو بلوچستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کرے گا اور لیز گرانٹ جیسی مراعات بھی دے گا۔


اہم خبریں سے مزید