• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہری کیلئے یکساں مواقع یقینی بنانا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شہری کیلئے یکساں مواقع یقینی بنانا ہمارا مشن ہے ، قائد اعظم کی تعلیمات آج بھی مشعل راہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دی، جہاں صوبائی کابینہ کے اراکین، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پرتپاک استقبال کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مزار پررکھے، فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔اپنے دورے کے دوران سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر موجود اسکول کے بچوں اور عوام سے ملاقات کی، جنہوں نے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست خوشی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور اتحاد کے عزم کو تازہ کرنے کا دن ہے۔

اہم خبریں سے مزید