کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں ماں نے اپنے 2 بچوں کو ذبح کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پرانکی ماں نے قتل کر دیا۔واقعہ خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 10کے ایک بنگلے میں پیش آیا،واقعے کی اطلا ع پر پولیس او رریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرذبح کئے گئے بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور بچوں کے قتل میں ملوث بچوں کی والدہ ادیبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،بچوں کی شناخت 4سالہ سمیحہ غفران اور7 سالہ ضرار غفران کے ناموں سے ہوئی ہے،ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نے بتایا ہےکہ ملزمہ کی 9سال قبل شادی ہوئی تھی اور 2024 میں عدالت سے ملزمہ کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی،عدالت نے بچوں کی حوالگی والد کے سپرد کی تھی ،بچے اپنی والدہ سے ملنے آتے رہتے تھےبچوں کا والد نجی کمپنی میں ملازم ہے بچوں کی والدہ ہاؤس وائف تھی اور گھر میں تنہا رہتی تھی ،بدھ کی دوپہر بچے اپنی ماں سے ملنے آئے تھے جسکے بعد یہ واقعہ رونما ہوا ہےملزمہ نفسیاتی مسائل کا شکار بتائی جاتی ہےواقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ہے۔