• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہونے کے باعث کورنگی کریک اور کازوے بند ہے: ڈی آئی جی ایسٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈی آئی جی کراچی ایسٹ فرخ علی کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک کی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے جس کے باعث کورنگی کریک اور کازوے بند ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ایسٹ فرخ علی نے کراچی کے علاقے کورنگی کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی کراچی ایسٹ فرخ علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹریفک پولیس سمیت علاقہ پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 11 ہزار کے قریب نفری نے ساری رات کام کیا ہے، مختلف جگہوں پر کھدائی کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورنگی کی مین سڑک کو کھولنا تھوڑا خطرناک ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ اس کو کھول دیں، بارش ہوئی تو کورنگی کی مین سڑک کو دوبارہ بند کر دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ کھلا ہوا ہے، کئی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید